سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) ضیاءالرحمٰن )اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور ایم آر آئی اور سٹی اسکین مشین کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا جبکہ ایم ایس سے مشینری سے متعلق اور دیگر سہولیات بارے بریفنگ بھی لی، دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے آپریشن تھیٹر، ایمرجنسی وارڈ، جنرل وارڈ سمیت دیگر وارڈز کے دورے کے دوران مریضوں اور تیمارداروں سے ہسپتال میں موجود سہولیات اور ادویات کے بارے میں دریافت کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایم ایس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایم آر آئی، سٹی اسکین مشین کی سہولیات جلد شروع کی جائیں تاکہ دور دراز علاقوں کے مریض اس جدید سہولیات سے مستفید ہوسکیں جبکہ مریضوں کو ادویات سمیت تمام تر بنیادی سہولیات بروقت فراہم کی جائیں اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں،اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ سٹی اسکین کی سہولت بہت جلد شروع کی جائیگی، سٹی اسکین کی سہولت چوبیس گھنٹے شروع کرنے سے بالخصوص ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی کے مریضوں کو سہولت مل سکے گی اور بروقت تشخیص سے جان بچانے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]