تحصیل کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ کے نواحی علاقہ ٹبی نجابت کاٹھیا کے نزدیک میلہ پیر شہیداں کے موقع پر مہر محمد نواز کاٹھیا میموریل شوٹنگ بال کا ایک مثالی اور یادگار میچ منعقد ہوا

شوٹنگ بال میچ ال پاکستان واپڈا بمقابلہ پاک ارمی کی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوا
مہر محمد افضل کاٹھیا ڈائریکٹر واپڈا فیصل اباد نے اس میچ کی صدارت کی
جس میں خصوصی شرکت ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیت راجہ صفدر ،راجہ عارف خان ،رانا عمران ،رانا سیف (سعودی عرب) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس کے علاوہ علاقے کی معزز شخصیات میں سے میاں مرید عباس کاٹھیا ،میاں محمد علی کاٹھیا،ملک عبدالرؤف ،عابد حسین سہو ،ملک عابد وسیر ،غلام علی وسیر ،مہر علی بہادر کاٹھیا ،مہر سارنگ علی کاٹھیا ساہیوال کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
میچ ارگنائزر انجینیئرحسنین کاٹھیا کی خصوصی کاوش سے دیہاتی سطح پر اتنا بڑا ایونٹ کروانے پر اہلیان علاقہ نے مہر محمد افضل کاٹھیا کے اس اقدام کو خوب سراہا۔میچ کے اختتام پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار ،سیاسی اور سماجی شخصیت راجہ صفدر ،راجہ عارف خان ،رانا عمران ،رانا سیف (سعودی عرب) اور مہر محمد افضل کاٹھیا ڈائریکٹر واپڈا فیصل اباد نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے