رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ کنری زہریلے گٹکا کے استعمال سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا زہریلے گٹکا کے استعمال سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ
کنری زہریلے گٹکا کے استعمال سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا زہریلے گٹکا کے استعمال سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
تفصیلات کے مطابق کنری و گردونواح میں زہریلے گٹکے سفینہ رائل کنگ گجنی ون ٹو ون راگنی جیسے زہر سرعام اور با آسانی فروخت ہونے کے باعث کنری شہر کے درجنوں نوجوان اس وقت کینسر جیسے موزی مرض کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں اس سلسلے میں آج زہریلے گٹکے اور سفینہ کے استعمال سے شہر کا نوجوان ایشور داس ولد جیرام داس ویرجیانی پانچ ماہ سے زندگی اور موت کے کشمکش کے بعد کینسر کے موزی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا واضع رہے کہ اس وقت بھی کنری و گردونواح کے درجنوں نوجوان زہریلے گٹکے سفینہ کے استعمال کے سبب کینسر کے موزی مرض کی وجہ سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں اعلیٰ حکام کو اس سنگین مسئلے پر نوٹس لیتے ہوئے علاقے سے گٹکے سفینہ و دیگر زہریلے مواد کے روک تھام کے اقدامات کیئے جائیں