November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)محکمہ زراعت توسیع اور ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام پرائیویٹ ریسٹورنٹ میں زیادہ گندم اُگاؤ مہم کے تحت کسان کنونشن کا انعقاد۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی تھیں۔تقریب میں ایم این اے ملک شاکر بشیر

IMG-20241202-WA0554

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)محکمہ زراعت توسیع اور ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام پرائیویٹ ریسٹورنٹ میں زیادہ گندم اُگاؤ مہم کے تحت کسان کنونشن کا انعقاد۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی تھیں۔تقریب میں ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان،سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجئنیر ملک طاہر ندیم بگھور اور دیگر پارلیمنٹیرینز کے نمائندگان کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع خوشاب عبدالماجدخان،محکمہ زراعت کے دیگر افسران اورکسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب زراعت کے شعبہ کی بحالی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدام برؤے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان حضرات زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کریں حکومت ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر ے گی۔انھوں نے کہا کہ جو کسان ساڑھے بارہ ایکڑ سے 25 ایکڑ گندم کاشت کریں گے ان کے لیے حکومت نے قرعہ اندازی کے ذریعے 1000 لیزر لینڈ لیول یونٹ اور 25 ایکڑ سے زیادہ کاشت کرنے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے 1000 ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔اس موقع پر زرعی ماہرین نے کسانوں کو گندم کی فی ایکٹرپیداوار میں اضافہ،وقت پر گندم کی کاشت، منظور شدہ گندم کی اقسام، متناسب کھادوں کے استعمال، جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرکے گندم کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔