رحیم یارخان ) تھانہ ائیر پورٹ پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 27 سنگیں مقدمات کا ریکارڈی ڈاکو ہلاک ساتھی فرار اسلحہ برآمد، مسلح ملزمان موضع کاچھا میں موجود تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کر دی، ڈی پی او عمران احمد ملک کی پولیس پارٹی کو شاباش فرار ملزمان کی گرفتاری کا حکم۔ تھانہ ائیر پورٹ کے اے ایس آئی ضیاء اللہ دیگر پولیس پارٹیٰ کے ہمراہ معمول کی گشت پر علاقہ میں متحرک تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ صادق برانچ نہر کنارہ شرقی موضع کاچھا میں 7/8 کس مسلح ملزمان واردات کی نیت سے فصلات و درختوں کی آڑ میں چھپے ہوئے ہیں پولیس پارٹی حکمت عملی طے کرتے ہوئے نشاندہی شدہ علاقہ کی جانب روانہ ہوئی تو کچھ ہی فاصلے پر موجود مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے پوزیشنیں سنبھال کر حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اسی دوران ڈی ایس پی سٹی آصف رشید اور ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ رانا شاداب اصغر بھی اطلاع پاکر بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے فائرنگ تھمنے پر پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ایک کس مردہ حالت میں ملا جس کے پاس سے پسٹل تیس بور بھی برآمد ہوا، پڑتال ریکارڈ پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہونے والا 27 سنگین مقدمات کا خطر ناک ڈاکو شیر باز عرف شیری نکلا جس پر پولیس نے حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ہلاک ڈاکو کی نعش پوسٹ مارٹم کے ہسپتال روانہ کر دی جبکہ فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی، ڈی پی او عمران احمد ملک نے پولیس کے کوئیک ریسپانس پر شاباش دیتے ہوئے فرار ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]