November 24, 2026

ٹھٹھ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ غلام اللہ میں ہوٹل میں کام کرنے والے معصوم لڑکے کے ساتھ ہوٹل مالکان کا ظالمانہ سلوک

20241123_213319

ٹھٹھ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ غلام اللہ میں ہوٹل میں کام کرنے والے معصوم لڑکے کے ساتھ ہوٹل مالکان کا ظالمانہ سلوک

ابلتی ہوئی گرم چائے گراکر مزدور بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ٹھٹہ () غلام اللہ شہر میں ہوٹل میں کام کرنے والے 13سالہ معصوم بچے مولا بخش درس کو ہوٹل مالک کے کہنے پر گرم چائے گراکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بچہ سخت زخمی۔ ہوٹل مالک ابراہیم چانڈیو کے حکم پر ہوٹل کے بیرے ابلي چانڈیو نے بچے کے اوپر ابلتی ہوئی چائے گراکر بچے کو سخت زخمی کر دیا۔ بچے کے والد اللہ بخش درس نے بتایا کہ لڑکے کا 40 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔ لواحقین کی جانب سے ہوٹل مالک ابراہیم چانڈیو اور بیرے ابلی چانڈیو کے خلاف تھانہ غلام اللہ میں این سی درج کرائی گئی ہے۔ زخمی بچے کو علاج کے لیے شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ جب کہ غلام اللہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کہ ملزم ابلي چانڈیو کو گرفتار کر کہ تفتیش شروع کر دی ہے۔