اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا جعفر سٹیڈیم رینالہ خورد کا دورہ، انہوں نے سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں بروقت مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا جعفر سٹیڈیم رینالہ خورد کا دورہ، انہوں نے سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں بروقت مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئی نسل کو بے راہ روی اور نشہ کی لعنت سے دور رکھنے کے لیے کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہوگا، ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اقدامات حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کھیلوں کے فروغ میں اپنا مخصوص کردار ادا کریں مزید برآں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے صابری کالونی سے ملحقہ فلتھ ڈپو کی تواتر سے صفائی اور سولڈ ویسٹ کو تلف کرنے کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا اور تعفن سے پاک ماحول فراہم کرنے کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کے اہلکار باقاعدگی سے ڈیوٹی سر انجام دیں، اس سلسلہ میں سستی اور کاہلی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔