*مظاہرین کے تشدد سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، پی ٹی آئی 9 مئی پارٹ 2 چاہتی ہے: وزیر اطلاعات پنجاب میڈم عظمیٰ*
*مظاہرین کے تشدد سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، پی ٹی آئی 9 مئی پارٹ 2 چاہتی ہے: وزیر اطلاعات پنجاب میڈم عظمیٰ*
وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی میڈم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے تشدد سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 70 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران عظمٰی بی بی نے بتایا کہ کانسٹیبل مبشر نے کچھ دیر پہلے دم توڑا ہے جبکہ 5 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو گردن اور ٹانگوں پر گولیاں ماری گئیں، گولیاں مارنے والے یوتھ فورس کے لوگ ہیں جنہیں باہرسے لایا گیا۔
میڈم عظمیٰ نے کہا کہ سروں کو ٹارگٹ کرنا طا_لبان کا طریقہ کار ہے، ہمارے بچے اتنے سنگدل نہیں کہ پولیس کو ماریں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پولیس والوں کو بھی بندوق پکڑا دی جائے تو دیکھتی ہوں یہ کیسے مقابلہ کرتے ہیں۔
عظمیٰ میڈم نے کہا کہ ان کا ایجنڈا ہے، ریاست گولی چلائے اور انہیں لاشیں ملیں، یہ کل بھی دہشت گرد تھے اور آج بھی دہشت گرد ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا۔
میڈم عظمیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 9 مئی پارٹ 2 چاہتی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور غائب ہیں، بشریٰ بی بی ریلی کی قیادت کر رہی ہیں، انہوں نے خطاب بھی کیا ہے، اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں۔