November 17, 2026

*کرم کی صورتحال اور کچھ سوالات*

20241123_213319

*کرم کی صورتحال اور کچھ سوالات*

میں پچھلے دو دن سے سوشل میڈیا پے کرم کے بارے میں پڑھ رہا ہوں- دل دکھتا ہے کہ ایک مقامی تنازع کی وجہ سے 43 جانیں چلی گئی-

*تاہم میرے کچھ سادہ سوالات ہیں*

سوال نمبر ایک – 43 جانیں چلی گئی، کیا وزیر اعلیٰ صاحب کرم گئے ؟
جواب – نہیں

سوال نمبر دو – کیا کوئی صوبائی وزیر کرم گیا ؟
جواب – نہیں

سوال نمبر تین – صوبے میں تیرہ سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے – کیا کوئی پی ٹی آئی کا مرکزی لیڈر کرم گیا ؟
جواب – نہیں

سوال نمبر چار – آئین پاکستان کے مطابق لاء اینڈ آرڈر کِس کی ذمہ داری ہے ؟
جواب – صوبائی حکومت کی

سوال نمبر پانچ – جب لاء اینڈ آرڈر صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے تو ان ہلاکتوں کی ذمہ داری فوج پے کون ڈال رہا ہے ؟
جواب – پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا

سوال نمبر چھ – اب جبکہ کرم کی صورت حال خراب ہے تو وزیر اعلیٰ، صوبائی وُزارا، مقامی ایم پی اے اور ایم این اے کیا کر رہے ہیں ؟
جواب – اسلام آباد کی جانب سیاسی مارچ کی تیاری

سوال نمبر سات – جب مقامی تنازع کی وجہ سے 43 جانیں چلی گئی اور صورت حال خراب ہونا شروع ہو گئی تو مقامی افراد کو خون ریزی سے بچانے کے لیے کون آیا ؟
جواب – پاک فوج اور فرنٹیئر کور

جب تک صحیح بیماری کا پتہ نا ھو تو دوا اثر نہیں کرتی – خدا را اپنے سیاسی رہنماوں سے سوال کرنا سیکھیں!!!