November 16, 2026

قصور سنار سرعام روڈ پر قتل،نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی

IMG-20241121-WA0152

قصور
سنار سرعام روڈ پر قتل،نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی

تفصیلات کے مطابق قصور کے مشہور سنار ثاقب سنار کو تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا
ثاقب سنار اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کہیں جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے اس کے سر میں گولی ماری جس کے باعث اس کی موقع پر وفات ہو گئی
وقوعہ کی اطلاع پا پر ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن موقع پر پہنچا اور لاش کو اپنی تحویل میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا
نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے سرعام قتل کرنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
سنار کا قتل ذاتی دشمنی لگتی ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات