ہارون اباد (نمائیندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے صحت کےبارے میں انقلابی قدم
ہارون اباد (نمائیندہ خصوصی)
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے صحت کےبارے میں انقلابی قدم
صحت مند زندگی کیجانب 9قدم اس سلسلے میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح ہارون اباد کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 20نومبر سے ہفتہ صحت کیمپ شروع کیا جارہاہے جس میں مریضوں کی رجسٹریش ، مختلف بیماریوں کے بارے میں جان کاری ،صحت کی بحالی،پھیپھڑوں کی صحت ٹی بی سکریننگ،حاملہ خواتین اور دوسال سے کم عمر بچوں کی ویکسیینیشن،حاملہ خواتین کا چیک اپ، کلینیکل ہسٹری، بنیادی معائنہ ودیگر سہولیات شامل ہونگی عوام الناس وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے لگائے جانے والے ہفتہ صحت کیمپ سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ہارون آباد ڈاکٹر انور سکھیرا ڈاکٹر عاطف رفیق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر رضا ڈاکٹر عمر فاروق اسجد رؤف عمران ساجد شاہ محمد ملک اکرم باو فاروق ڈاکٹر عمران عطااللہ احمد حسن سمیت دیگر شعبہ صحت کے افسران بھی موجود تھے