ٹھٹہ ( ): رپوٹ عبدالعزیز شیخ گاؤں عبدالستار جوکھيو بائی پاس روڈ ٹھٹہ کے رہائشی غلام قادر جوکھيو نے عوامی پریس کلب ٹھٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گاؤں کا اسکول پچھلے پندرہ سال سے بند پڑا ہے۔ اسکول میں نہ فرنیچر موجود ہے اور
ٹھٹہ ( ): رپوٹ عبدالعزیز شیخ
گاؤں عبدالستار جوکھيو بائی پاس روڈ ٹھٹہ کے رہائشی غلام قادر جوکھيو نے عوامی پریس کلب ٹھٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گاؤں کا اسکول پچھلے پندرہ سال سے بند پڑا ہے۔ اسکول میں نہ فرنیچر موجود ہے اور نہ کوئی استاد مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اسکول کے آس پاس ہمارے گاؤں سمیت گاؤں آچار ماچھی، گاؤں لونگ ماچھی، گاؤں مرحوم شفیع محمد ہالو، گاؤں منٹھار مہیشوری، گاؤں مامون ملاح، گاؤں یارو ملاح، گاؤں آچار سولنگی، گاؤں غلام گندرو، گاؤں خمیسو ملاح اور دیگر گاوں واقع ہیں، جہاں کے سینکڑوں بچے اس جدید دور میں بھی تعلیم سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بار یہاں کے منتخب نمائندوں اور محکمہ تعلیم کے افسران سے اسکول کو کھولنے اور تدریسی عمل شروع کرانے کی درخواست کی ہے، لیکن اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
انہوں نے وزیر تعلیم سید سردار شاہ، سیکریٹری تعلیم، ڈی ای او ٹھٹہ، یہاں کے منتخب نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر نوٹس لے کر ہمارے گاؤں کے بند پڑے اسکول کی عمارت کی مرمت کی جائے، بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور تدریسی عمل کا آغاز کیا جائے تاکہ ہمارے بچے بھی تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ہو سکیں۔