سکھر سےروپوٹ کر رھے ھیں ۔ بیورو چیف۔سید۔ نصیر حسین زیدی پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج آئین اور قانون کی حد میں رہ کر ہو تو اچھا ہے تاہم اگر اس میں تخریب کاری ہو تو برداشت نہیں ہوسکتا کینالز بنانے کے حوالے سے نیا پینڈورا بکس نہ کھولا
سکھر سےروپوٹ کر رھے ھیں ۔ بیورو چیف۔سید۔ نصیر حسین زیدی
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج آئین اور قانون کی حد میں رہ کر ہو تو اچھا ہے تاہم اگر اس میں تخریب کاری ہو تو برداشت نہیں ہوسکتا کینالز بنانے کے حوالے سے نیا پینڈورا بکس نہ کھولا جائے ورنہ دو صوبوں کی طرح تیسرے صوبے میں مشکلات کھڑی ہو جائیں گی
سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پی ٹی آئی کے احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں یہ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن کسی کی رہائی احتجاج سے نہیں ہوسکتی اور نہ آئین یا قانون میں ایسی کوئی گنجائش ہے اگر ایسا ہوتا تو پھر آج ملک کے جیل خالی ہوچکے ہوتے ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کا مجھے پتہ ہے لیکن 27ویں ترمیم کے حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں مولانا فضل الرحمان نے خود چھبیسویں ترمیم کو سپورٹ کیا ہے پارلیمنٹ کوئی ایسی ترمیم یا قانون پاس نہیں کرے گی جو انسانی حقوق کے خلاف ہو ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے پندرہ سولہ سال قبل نواز شریف نے بھی کینالز کی بات کی تھی جس پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سربراہی میں احتجاج کیا تھا پیپلزپارٹی اس معاملے پر کمپرو مائیز نہیں کرے گی عالمی قوانین کے مطابق ٹیل والوں کی مرضی کے بغیر پانی نہیں لیا جاسکتا ہے اور اس کینالز بنانے کی تو خود پنجاب نے مخالفت کی ہے میری بھی ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے اپیل ہے کہ ایسے معاملات کو نہ چھیڑا جائے جس سے نیا پینڈورا باکس کھل جائے اور بات ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں چلی جائے جن کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اس طرح کے معاملات کو سیاسی اور جمہوری طریقہ سے حل کیا ہے اور ان کو اس طرح سے حل کیا ہے کہ آج ان کے حوالے سے دیواروں پر کہیں چاکنگ بھی نہیں ہے اس لیے ایسے ایشوز کو مت چھیڑا جائے جس کے بعد پینڈورا باکسز کھلیں جس سے دو کے بعد تیسرے صوبے میں بھی پرابلمز ہوں اور پھر پیپلزپارٹی جیسی جماعت کو بھی ان معاملات کو حل کرنے میں مشکلات پیش آئیں ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر بننے والے کینالز میں پنجاب یا کسی اور کا پانی نہیں جائے گا یہ نقصان سندھ کو ہی ہوگا اور ان حالات میں جب بھائی بھائی کو اور بیٹا باپ کو پانی نہیں دے رہااگر ایسا کچھ کیا گیا تو بہت نقصان ہوگا پہلے ہی دو صوبوں میں حالات اچھے نہیں اس لیے تیسرے صوبے کو موقعہ نہ دیں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وی پی این کے شرعی یا غیر شرعی ہونے کے حوالے سےجو چاہے کچھ کہہ دے لیکن اس حوالے سے جب تک قانون کچھ نہیں کہتا ہم کچھ نہیں کہہ سکتے میں موبائل نہیں رکھتا وی پی این کیا استعمال کروں گا مجھے تو یہ بھی پتہ نہیں کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری افسوسناک ہے اور یہ کوتاہی ہے کہ اس وقت تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے ہیں