سکھر سے رپورٹ کر رھے ھیں بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ،سکھر میں ملزم کا بچوں سے ملنے کے لیے آئی بیوی اور ساس پر بیہمانہ تشدد، دونوں خواتین زخمی حالت میں اسپتال داخل، ایک کی حالت نازک، پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر ملزم کو
سکھر سے رپورٹ کر رھے ھیں بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
،سکھر میں ملزم کا بچوں سے ملنے کے لیے آئی بیوی اور ساس پر بیہمانہ تشدد، دونوں خواتین زخمی حالت میں اسپتال داخل، ایک کی حالت نازک، پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر ملزم کو حراست میں لے لیا، خاتون نے ملک کی ماؤں سے مدد کی اپیل کردی ، مجھےمیرے بچوں سے ملایا جائے، متاثرہ خاتون کی اپیل
سکھر کے سی سیکشن تھانے کی حدود کے علاقے شالیمار میں ملزم فیصل جتوئی نے مبینہ طور پر اس وقت تشدد کا نشانہ بنا کر اپنی بیوی مسمات مدیسہ اور اس کی ماں مسمات عالیہ کو زخمی کردیا جب وہ اپنے بچوں سے ملنے کے لیے اس کے گھر آئی تو ملزم نے بچوں سے اسے ملنے نہیں دیا اور ان سے تلخ کلامی کی اور ان پر مبینہ طور پر تشدد کرکے انہیں زخمی کر دیا دونوں متاثرہ خواتین کو زخمی حالت میں سول اسپتال سکھر لے جایا گیا جہاں پر مسمات عالیہ بیگم کی حالت نازک بتائی جاتی ہے پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر ملزم کو حراست میں لے لیا سول اسپتال میں میڈیا کو بیان دیتے ہوئے متاثرہ خاتون مسمات مدیسہ نے بتایا کہ اس کے شوہر فیصل جتوئی نے اس کی کلاس فیلو سے دوسری شادی کرلی تھی جس پر وہ ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر پر رہ رہی تھی اور اس نے خلع کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہےآج میں اپنی ماں کے ساتھ اپنے پانچ بچوں سے ملنے گئی تو ملزم نے مجھے اور میری ماں کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا متاثرہ خاتون نے ملک کی ماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی مدد کریں اور اسے اس کے بچوں سے ملائیں