November 23, 2026

ہارون آباد (بیورو چیف کی رپورٹ)سموگ ختم ہونے اور موسم صاف ہونے کے باوجود تعلیمی اداروں کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے۔ڈاکٹر عارف رضا ملک

IMG-20241118-WA0257

ہارون آباد (بیورو چیف کی رپورٹ)سموگ ختم ہونے اور موسم صاف ہونے کے باوجود تعلیمی اداروں کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے۔ڈاکٹر عارف رضا ملک
ہر مسئلے کا حل تعلیمی اداروں کی بندش ہی کیوں؟
پنجاب کے کچھ علاقوں میں سموگ کی وجہ سے پورے پنجاب کے سکولز اور کالجز بند ہونے سے لاکھوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہے۔ سموگ کی وجہ سے 13 نومبر سے 17 نومبر تک کی گئی چھٹیاں پھر 17 نومبر سے 24 نومبر تک بڑھا دی گئی ہیں جن کا مزید بڑھنے کا بھی امکان ہے اور آگے پھر دسمبر میں پھر سردیوں کی چھٹیاں جو کہ بڑھتے بڑھتے فروری تک پہنچ جاتی ہیں ۔ پھر آگے تین ماہ گرمیوں کی چھٹیاں۔ اگر تعلیمی اداروں کے ساتھ یہ کھلواڑ ہوتا رہا تو ہمارا تعلیمی نظام درہم برہم ہو جائے گا۔ جب بچہ ایک ہفتہ مسلسل کتابوں سے دور رہتا ہے تو وہ صفر پہ آجاتا ہے اس کی ساری تیاری ختم ہو جاتی ہے۔ ان حالات میں آن لائن کلاسز کی بات کی جائے تو ہر بچے کے پاس ٹیکنیکل ڈیوائسز کی عدم دستیابی اور ناکارہ انٹرنیٹ سروس کی بدولت طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز لینا ممکن نہیں۔ اور ویسے بھی بہاولنگر ضلع کی تمام تحصیلوں میں موسم بالکل صاف ہے لہذا متعلقہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اعلی عہدیدران سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ نوٹس لیں اور جلد از جلد تعلیمی سرگرمیاں بحال کرائیں۔ان خیالات کا اظہار ارسلان خان خاکوانی امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر , عامر یعقوب قیم جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر ، رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر عارف رضا ملک نے کیا ۔