November 23, 2026

اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) تھانہ گوگیرہ کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات، برج اڈہ کے رہائشی اور 6 بچوں کا باپ زمیندار محمد اسحاق تیز دھار آلے سے قتل، لاش کھیتوں سے برآمد۔اوکاڑہ کے تھانہ گوگیرہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں برج اڈہ کے

IMG-20241118-WA0256

اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) تھانہ گوگیرہ کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات، برج اڈہ کے رہائشی اور 6 بچوں کا باپ زمیندار محمد اسحاق تیز دھار آلے سے قتل، لاش کھیتوں سے برآمد۔اوکاڑہ کے تھانہ گوگیرہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں برج اڈہ کے رہائشی 6 بچوں کے باپ، زمیندار محمد اسحاق کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا مقتول کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی جس پر تشدد کے واضع نشانات موجود تھے محمد اسحاق کو بے دردی سے قتل کیا گیا تا حال قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی۔ واقعہ کے بعد علاقے کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد کٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاکہ موت کی اصل وجہ اور دیگر حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد قتل کے محرکات کا جائزہ لے کر ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔