November 23, 2026

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وائیٹل گروپ کی جانب سے عوامی خدمت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے حاجی سعید احمد کے ذاتی فنڈز سے نومولود بچوں کے لئے نرسری وارڈ میں کمرہ ہال کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ نے نرسری وارڈ کا دورہ کیا اور

IMG-20241118-WA0255

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وائیٹل گروپ کی جانب سے عوامی خدمت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے حاجی سعید احمد کے ذاتی فنڈز سے نومولود بچوں کے لئے نرسری وارڈ میں کمرہ ہال کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ نے نرسری وارڈ کا دورہ کیا اور تعمیری کام کا جائزہ لیا، اس موقع پر چوہدری کاشف ثناء نے سخت ترین ہدایات کی کہ نرسری وارڈ کی تعمیر کے دوران میٹیریل کی کوالٹی پر کسی صورت کمپرومائز نہ کیا جائے اور جلد سے جلد تعمیر کو ممکن بنایا جائے۔ یاد رہے وائیٹل گروپ یہ نرسری وارڈ اپنے ذاتی فنڈ سے بنا رہا ہے۔اس موقع پر سیف اللہ خان۔اسد چوہدری طاہر توگیروی چوہدری فیاض ہدایت علی قاضی نوید قاضی ندیم بھٹی زاہد حسین انجم فراز جٹ ندیم ظفر شاہد غوری سمیت دیگر دوست احباب موجود تھے دوست احباب نے وائیٹل گروپ کی جانب سے اس کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وائیٹل گروپ کی جانب سے یہ خدمات کے سلسلے جاری رہیں گے۔