اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) اوکاڑہ کے نواح میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ حویلی لکھا کے ایس ایچ او فائرلگنے سے شدید زخمی جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ ماچھی پورہ
اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) اوکاڑہ کے نواح میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ حویلی لکھا کے ایس ایچ او فائرلگنے سے شدید زخمی جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ ماچھی پورہ کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح دو ڈاکو شہری شوکت علی سے 50ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ حویلی لکھا کے ایس ایچ او اعجاز احمد بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے اپنی موٹر سائیکل پھینک کر فصل مکئی میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تھانہ حویلی لکھا کے ایس ایچ او اعجاز احمد بھٹی شدید زخمی ہو گئے۔ جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو طارق کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ایس ایچ او اعجاز احمد بھٹی کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا ہے۔