پشاور سٹی وال اتھارٹی کا قیام ہندکوانوں کی دیرنیہ خوائش۔پشاور کی تاریخ زندہ رہے گی۔ پشاور ( سید گوہر شاہ )
پشاور سٹی وال اتھارٹی کا قیام ہندکوانوں کی دیرنیہ خوائش۔پشاور کی تاریخ زندہ رہے گی۔
پشاور ( سید گوہر شاہ )
پشاور سٹی وال اتھارٹی کے قیام سے سیاحت کے فروغ کیساتھ روزگار میں اضافہ ہوگا۔
قدیمی شہر پشاوراسکی ثقافت اور قدیمی زبان ہندکوکا تحفظ عوامی حلقوں کیساتھ حکومت کا بھی اولین فرض ہے۔
گزشتہ روز پاکستان ہندکووان تحریک کا ایک اجلاس مرکزی دفتر ڈینز صدر میں منعقد ہوا جلاس کی قیادت چیرمین ڈاکٹر سقاف یاسر ایڈوکیٹ نے کی اجلاس میں مرکزی سیکرٹری احمر ضیا ء گیلانی، صوبائی صدر اکبر سیٹھی، صوبائی سیکرٹری محمد وقار لودھی، یوتھ ونگ صدر علی رضاء، سیکرٹری اطلاعت محمد اشفاق، محمد بن انشاء، شاہد گلزار قادری،ڈاکٹر محمد آصف،صوفی محمد سلمان، محمد اسرار لودھی، محمد وقاص لودھی، مظہررحیم،ارشد خلیل، عبدالبصیر، ریاض احمداور دیگر ممبران شامل تھے ۔
اجلاس میں تمام ممبران نے ایک ہی نقطہ پرہی بات کی کہ پشاور کی تاریخ مس کی جارہی ہے اندورن پشاور میں ثقافتی ورثہ کو ائے روز ختم کیا جا رہاہے جبکہ حکومت اور ادارئے خاموش تماشاہی بنے ہوئے ہیں۔اجلاس سے ڈاکٹر صاب نے کہا کہ اگر ہمیں پشار اور اسکی تاریخ کو بچانا ہے تو پاکستان ہندکووان تحریک کاحکومت کو باور کروانا ہوگا کہ صوبائی حکومت بھی لاہور وال سٹی کے قیام کی طرح پشاور وال سٹی کا قیام کا آغاز کرئے ایسا کرنے سے شہر کی تاریخی اور ثقافتی وارثت کا تحفظ ممکن ہوگا اور اس اتھارٹی کے قیام میں مقامی کیمونٹی کے افراد کو شامل کیا جائے کیونکہ اب تو ہر اہل پشاوری اور بلخصوص ہندکووان چاہتے ہیں کہ ہماری ثقافت محفوظ رہے ہماری آنے والی نسلیں پشاور کی تاریخ صرف کتابوں میں نہیں بلکہ اپنی انکھوں سے دیکھیں، سمجھیں اور اپنی زبان اور ثقافت پر فخر محسوس کریں۔
اجلاس سے اکبر سیٹھی نے کہاکہ میرے خیال سے پشاورسٹی وال کے قیام سے نہ صرف پشاور کی تاریخ محفوظ رہے گی بلکہ پشار کی قدیم مساجد پشاور کے دروازے، پرانے بازار، حولیاں اور محلات کی بحالی ممکن ہوسکتی ہے اور سیاحت کے فروغ میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ اندورن ملک کے سیاحوں کے لیئے بھی پشاور پر کشش مقام بن سکتا ہے سب سے بڑی بات روزگار میں اضافہ کے ساتھ پشاور کی معیشت مظبوط ہوسکتی ہے وہ اس لیئے کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی ہوٹلز، رستوران، اور دستکاری سنٹر اور مقامی اشیاء کے خرید فروخت جیسے شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے شہر میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔