ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈاکٹر عارف رضا ملک۔۔شوگر ذیابیطس کا عالمی دن ۔پاکستان میں جی ڈی پی ۔بنیادی شہری سہولیات کی شرح ۔بنیادی انسانی حقوق کی شرح ۔اخلاقیات کا انڈیکس ۔انصاف فراہم کرنے کا انڈیکس ۔۔۔خوشی کا انڈیکس سب گر رہے ہیں
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈاکٹر عارف رضا ملک۔۔شوگر ذیابیطس کا عالمی دن ۔پاکستان میں جی ڈی پی ۔بنیادی شہری سہولیات کی شرح ۔بنیادی انسانی حقوق کی شرح ۔اخلاقیات کا انڈیکس ۔انصاف فراہم کرنے کا انڈیکس ۔۔۔خوشی کا انڈیکس
سب گر رہے ہیں
بڑھ رہی ہیں تو بیماریاں بڑھ رہی ہیں ۔اور ظلم و نا انصافی
پاکستان ان ممالک میں شامل ہیں جہاں سب سے زیادہ شوگر کا مرض پھیل رہا ہے
ایک تحقیق کے مطابق اس وقت پاکستان میں دو کروڑ سے زائد لوگ شوگر کے مرض کے ساتھ موجود ہیں کچھ تلخ حقائق سن لیں ۔پاکستان میں اوسطا ایک فرد 26 کلو گرام چینی سالانہ استعمال کرتا ہے ۔۔۔جبکہ دیگر میٹھی اشیاء عام ہیں
۔پاکستان میں پیدل چلنے کا رجحان دنیا کے سب سے کم ترین ممالک میں ہوتا ہے
۔یاد رکھیں فٹنس کا چالیس سال سے پہلے ایک ہی اصول ہے کیا آپ آٹھ کلومیٹر لگاتار پیدل چل سکتے ہیں یا نہیں خصوصا خواتین میں یہ ایک غلط العام تصور پایا جاتا ہے کہ چونکہ وہ گھر پر کام کرتی ہیں لہٰذا ان کی ورزش ہو رہی ہے ۔۔۔
شوگر کیوں ہوتی ہے ؟؟؟؟؟
۔پیدائشی شوگر جو بچوں میں پائی جاتی ہے اس کے علاوہ
شوگر کی صرف دو ہی وجوہات ہیں بیٹھے رہنا ضرورت سے سے زیادہ کھانا کیا شوگر ختم ہو سکتی ہے ؟؟؟ہرگز نہیں شوگر کی علامات کیا ہیں ؟؟؟؟شوگر کی ایک ہی علامت ہے اگر آپ کو بغیر بھاری کام کیے بھی تھکاوٹ رہتی ہو ۔۔۔۔تو فورا شوگر چیک کریں
۔یاد رکھیں پیشاب زیادہ آنا زخم نہ بھرنا وغیرہ یہ بگڑی ہوئی شوگر کی علامات ہیں شوگر کی نہیں ۔شوگر صرف شہری لوگوں کو ہو تی ہے ؟؟؟تحقیق کے مطابق پاکستان میں دیہات میں شوگر شہروں کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ موٹر سائیکل ہے ہر گھر میں دو سے چار موٹر سائیکل ہیں اب تو باتھ روم بھی موٹرسائیکل پر جاتے ہیں ۔خون کے کون سے ٹیسٹ سے شوگر کا پتہ چلتا ہے ؟؟؟؟شوگر کے عام طور پر دو ٹیسٹ ہوتے ہیں
١٠ سے ١٤ گھنٹے خالی پیٹ ۔۔۔۔۔اس کی مقدار 110 ملی گرام سے کم ہونی چاہیے ۔۔۔80 بہترین ہے کھانے کے دو گھنٹے کے بعد ۔۔۔۔اس کی مقدار ایک سو ساٹھ ملی گرام سے کم ہونی چاہیے ۔۔ہم عام طور پر جس طرح شوگر چیک کرتے ہیں اسے رینڈم کہتے ہیں ۔۔۔یعنی کسی بھی وقت یہ بھی ایک سو ساٹھ ملی گرام سے کم ہونی چاہیے اس کے علاوہ پیشاب کا ٹیسٹ اور ۔HbA1c کا ٹیسٹ بھی ہوتا ہے جو آپ کے تین مہینے شوگر کے کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے
۔اگر آپ شوگر کے مریض ہیں تو آپ کی آنکھوں گردوں ۔جگر اور دیگر اجزاء کے ٹیسٹ بھی ہوں گے ۔
شوگر سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہیے ۔ضرورت سے کم کھائیں
خصوصاً رات کا کھانا بہت ہلکا پھلکا اور سونے سے دو گھنٹے قبل کھا لیں چکنائی مرغان ور میٹھی اشیاء سے پرہیز کریں ۔
کم از کم دو سے چار کلومیٹر روزانہ پیدل چلیں قریب ترین جگہوں پر جانے کے لیے پیدل جائیں موٹر سائیکل یا کار کا استعمال نہ کریں ۔
اگر ممکن ہے تو کوئی جسمانی کھیل جیسے فٹبال وغیرہ ۔
کیا ادویات سے شوگر کم ہو جاتی ہے ؟؟؟؟یاد رکھئے ادبیات چاہے گولیوں کی شکل میں ہو یا ٹیکے کی شکل میں یہ عارضی کام ہے ۔۔۔
یہ وقتی طور پر شوگر کو کم کرتی ہیں یہ کوئی علاج یا شفا نہیں ہے ۔جب تک آپ ضرورت سے کم کھانا چکنائی اور میٹھی اشیاء سے پرہیز نہیں کریں گے اور پیدل نہیں چلیں گے
آپ خود کو بھی دھوکا دے رہے ہیں چلیں کچھ خوفناک فگرز بھی سن لیں شوگر کی پیچیدگیوں کے باعث۔پاکستان میں ہر سال دس ہزار سے زائد لوگوں کے پاؤں کاٹے جاتے ہیں ۔پچا س ہزار سے زیادہ لوگ اپنی بینائی سے محروم ہو جاتے ہیں
تیس سے چالیس ہزار لوگوں کے گردے فیل ہو جاتے ہیں ۔
فالج کے مریضوں کی 80 فیصد تعداد شوگر کے مریض ہوتی ہے ۔اور آخری بات کیا شوگر خاندانوں میں چلتی ہے ؟؟؟؟ہرگز نہیں اصل بات یہ ہے کہ خاندان میں کوئی بھی نہیں چلتا سب پڑے رہتے ہیں بیٹھے رہتے ہیں اور شوگر کے مریض ہو جاتے ہیں اللہ پاک آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ہر زمینی اور آسمانی وبا اور بلا سے محفوظ رکھے آمین