November 16, 2026

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے تحصیل قائدآبادکا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نےقائدآبادکے دور دراز موضع مہوڑیاں والا کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ مقامی لوگوں نے ہائی اسکول،

IMG-20241117-WA0107

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے تحصیل قائدآبادکا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نےقائدآبادکے دور دراز موضع مہوڑیاں والا کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ مقامی لوگوں نے ہائی اسکول، رورل ہیلتھ سینٹر ، اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ان مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال قائدآباد کا بھی دورہ کیا۔ ایمرجنسی وارڈ میں ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور صفائی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔