155

*ہری پور* تربیلا ڈیم میں کاگ/دروازہ کے قریب 4 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

*ہری پور*
تربیلا ڈیم میں کاگ/دروازہ کے قریب 4 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
اطلاع موصول ہوتے ہوئےریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم 11 (ہری پور) اور غوطہ خور ٹیم 22 (خانپور) اسٹیشن سے جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام ڈوبنے والے بچوں کی لاشوں کو نکال لیا۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے 12 سالہ لائیبہ کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی۔
جانبحق ہونے والے تمام بچے اپنے والد کے ساتھ ڈیم پر گھومنے آئے تھے اور نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔
ڈوبنے والے بچوں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے
13 سالہ انیس فاطمہ
11 سالہ ارسلان
9 سالہ فیضان علی

تمام بچے آپس میں بہن بھائی تھے اور ہری پور کے علاقے الولی کے رہائشی تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں