خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے یونین کونسل انگہ کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت یونین کونسل کے انتظامات اور صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیااور وہاں پر آئے عوام کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر
خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے یونین کونسل انگہ کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت یونین کونسل کے انتظامات اور صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیااور وہاں پر آئے عوام کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو انگہ کا بھی دورہ کیا اور بی ایچ یو میں جاری ری ویمپنگ کے سلسلہ میں تعمیر اتی کاموں کے عمل کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تعمیر و مرمت کے کام کو مزید تیز اور بہتر بنایا جائے۔