October 5, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز ، ملک مقصود احمد کلو کو یو بی ایل کے مینیجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ملک مقصود احمد کلو کو بطور مینیجر یو بی ایل برانچ چوکی بھاگٹ

IMG-20241116-WA0221

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز ، ملک مقصود احمد کلو کو یو بی ایل کے مینیجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ملک مقصود احمد کلو کو بطور مینیجر یو بی ایل برانچ چوکی بھاگٹ (سرگودھا) تعینات کیا گیا ہے ۔ موصوف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ دریں اثناء ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیرکلو ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو ، ہیڈ ماسٹر ملک حاجی اختر حسین کلو ، ایڈووکیٹ ملک عمر فاروق کلو ، ایکس پریذیڈننٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ راجہ محمد اشرف حیات ، سینیئر آفیسرز راجہ محمد شہزاد اکرام ، راجہ محمد عامر رضا ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی نورپور تھل راؤ محمد عالم ، سابق وائس چیئرمین مہرحاجی اللہ بخش، نامور سیاسی و سماجی شخصیات ملک علی رضا چھینہ ، ڈاکٹر خالد سیف اللہ بھٹی ، راجہ محمد رضوان ، راجہ محمد جاوید ، راجہ محمد صفدر ، حکیم ملک محمد وارث پہوڑ، راجہ دلاور کامران ، راجہ محمد ضیغم عدنان ، ملک اظہر حسین بگہ ، ملک حاجی اعجاز حسین برہان ، ملک محمد خالد کلاسی ، ملک محمد حسنین سبحانی کھارا، راجہ حاجی غلام شبیر ، راجہ محمد ممتاز، اور دیگر نے ملک مقصود احمد کلو کو بطور مینیجر یو بی ایل تعینات ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہردلعزیز سینیئر بینک آفیسر ملک مقصود احمد کلو کا تعلق خوشاب کے گاؤں روڈا تھل سے ہے ۔ آپ نہایت ہردلعزیز ، مخلص ،پروقار ملنسار، بردبار اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ موصوف روڈہ تھل کی کلو برادری کے قابل فخر چشم و چراغ اور علاقہ تھل کا سرمایہ ء افتخار ہیں ۔