October 2, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈی پی او بہاولنگر کی طرف سے پولیس تھانہ صدر ہارون آباد کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز صاحبان کی موجودگی میں ڈی پی او صاحب نے سائلین کی شکایات سنیں اور فوری احکامات جاری کیے۔آئی جی

IMG-20241115-WA0197

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈی پی او بہاولنگر کی طرف سے پولیس تھانہ صدر ہارون آباد کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز صاحبان کی موجودگی میں ڈی پی او صاحب نے سائلین کی شکایات سنیں اور فوری احکامات جاری کیے۔آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں سائلین کو انصاف کی فراہمی اور سائلین کی شکایات سنے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اسی سلسلے میں پولیس تھانہ صدر ہارون آباد کے احاطہ میں ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سائلین نے ڈی پی او نصیب اللہ خان کے پیش ہو کر اپنی شکایات بتائیں اور ڈی پی او صاحب نے سائلین کی شکایات سن کر انہیں فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری کے دوران انجمن تاجران کی طرف سے ڈی ایس پی ہارون آباد اور ایس ایچ او صاحبان کی کارکردگی کو سراہا۔کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او بہاول نگر نے کہا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پر ایس ڈی پی او راؤ سلیم ایس ایچ او تھانہ سٹی ماجد اقبال ایس ایس ایچ او تھانہ صدر مہر جبار نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹر عارف رضا ملک اسپیشل برانچ سکیورٹی برانچ آئی بی برانچ سول ڈیفنس ریسکیو ٹیم مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد انجمن فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سکریٹری اطلاعات سعود فاروق خان چغتائی میاں عدنان چوہدری نواب ظفر ناگرا زاہد حسین انجم نوید شاہ عرفان کھوکھر سمیت دیگر موجود تھے۔