منڈی بہاؤالدین(بیوروچیف)منڈی بہاؤالدین پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام،چوری،ڈکیتی اور قتل روزانہ کا معمول۔تفصیلات کیمطابق منڈی بہاؤالدین کے ہر گاوں میں مال مویشی کے ساتھ ساتھ دکانداروں کی چوری،ڈکیتی کی وارداتیں اور قتل روزانہ کا
منڈی بہاؤالدین(بیوروچیف)منڈی بہاؤالدین پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام،چوری،ڈکیتی اور قتل روزانہ کا معمول۔تفصیلات کیمطابق منڈی بہاؤالدین کے ہر گاوں میں مال مویشی کے ساتھ ساتھ دکانداروں کی چوری،ڈکیتی کی وارداتیں اور قتل روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔منڈی بہاؤالدین پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت میں روایتی سستی کی وجہ سے بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے۔چوری،ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ تو درج ہو جاتا ہے لیکن تفتیشی حضرات اکثر مقدمات کی جائے وقوعہ ہی وزٹ نہیں کرتے ہیں۔اکثر مقدمات میں مدعی ملزمان تک پہنچ کر نشاندہی بھی کرتے ہیں لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار ہی نہیں کرتی ہے۔منڈی بہاؤالدین پولیس کے تفتیشی حضرات اور ایس ایچ اوز سستی اور نااہلی کی وجہ سے اپنی گرفت کمزور کیے ہوئے ہیں۔جس شہری کی بھی چوری یا ڈکیتی ہو جاتی ہے، اس کا سامان ریکور کرنے میں پولیس دلچسپی نہیں دیکھاتی ہے۔نہ ہی ملزمان تک پہنچنے کے لیے کوئی محنت یا کوشش کی جاتی ہے۔اندھے قتلوں کو دہائیاں گزر جاتی ہیں لیکن پولیس کام نہ کرنے کی روش کی وجہ سے ملزمان تلاش کرنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے۔شہیدانوالی ڈیرہ گوندلاں پر 3 نومبر کی رات کو بکریاں چوری ہوئیں لیکن پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر فائل میں رکھ کر سنبھال دی ہے۔پولیس کے کام نہ کرنے کے رویہ کی وجہ سے کریمنل کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور شہری اپنی جان اور مال کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او منڈی بہاوالدین کو منڈی بہاوالدین پولیس کو کام کرنے کا عادی بنانا ہو گا۔پھر ہی حالات بہتر ہو پائیں گے۔