*عمران کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں ہے: مولانا فضل الرحمان*
*عمران کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں ہے: مولانا فضل الرحمان*
لندن: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ کسی سیاست دان کو قید کرنے کے حق میں نہیں اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میراکوئی کردار نہیں ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی مذمت کی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے خواجہ آصف کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، امر یکا میں ری پبلکن کی حکومت ہو یا ڈیموکریٹس کی، دنیا کے لیے ان کی پالیسی ایک ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاست دانوں کا بڑا کردار ہے، سیاست دانوں نے اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی سیاست دان کو قید کرنے کے حق میں نہیں،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔