November 23, 2026

ہارون آباد () تھانہ مدرسہ کی منشیات مکاو مہم ، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ، چرس اور آئس برآمد ، مقدمہ درج ، اہل علاقہ کا خراج تحسین

IMG-20241114-WA0010

ہارون آباد () تھانہ مدرسہ کی منشیات مکاو مہم ، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ، چرس اور آئس برآمد ، مقدمہ درج ، اہل علاقہ کا خراج تحسین
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محترم نصیب اللہ خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ کرائم فائٹر ، فرض شناس پولیس آفیسر انسپکٹر سیف اللہ حنیف ایس ایچ او تھانہ مدرسہ کی سربراہی میں سب انسپکٹر قاسم علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش راو کاشف سکنہ نورسر سے 1160 گرام چرس اور 160 گرام آئس برآمد کرتے ہوئے اس کے خلاف منشیات فروشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئےاس کو گرفتار کرکے اپنی قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔ اس موقع پر انسپکٹر سیف اللہ حنیف SHO تھانہ مدرسہ کا کہنا تھا کہ منشیات سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے ،ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں انشاءاللہ تھانہ مدرسہ کی حدود کو نشہ سے پاک کرنے کے لیئے تمام صلاحتیں بروۓ کار لائیں گے۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات سے پاک معاشرہ کے لیے پولیس کا ساتھ دیں اور منشیات فروشوں کی نشان دہی کرکے اپنا فریضہ ادا کریں ۔