November 23, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی سطح پر پارٹی پرچم لہراؤ پروگرام کی ترتیب اور ذمہ داریوں کے تعین کے سلسہ میں تیسرا باقاعدہ اجلاس ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں شہر کے جنرل سیکرٹری محمدآصف اقبال کی رھائش گاہ پر ہوا۔ جس کی

IMG-20241113-WA0195

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی سطح پر پارٹی پرچم لہراؤ پروگرام کی ترتیب اور ذمہ داریوں کے تعین کے سلسہ میں تیسرا باقاعدہ اجلاس ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں شہر کے جنرل سیکرٹری محمدآصف اقبال کی رھائش گاہ پر ہوا۔ جس کی صدارت ضلعی صدر پی پی پی خوشاب ملک علی ساول اعوان نے کی . ضلعی انفارمیشن سیکرٹری غلام اکبربھٹی نےاجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے یوم تاسیس کی اہمیت پر گفتگو کی اور پارٹی پرچم لہراؤ مہم پرروشنی ڈالی۔ اس موقع پر ضلعی صدر ملک علی ساول اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی طرف سے عوامی مسائل کو حل کرنے پر تنظیم کی تعریف کی..پرچم لہراؤ مہم کے سلسلے میں طریقہ کار اور رپورٹنگ پر ہدایات دی گئیں۔ ..آخر میں صدر پی پی پی ضلع خوشاب نے جنرل سیکریٹری ایم سی جوہر باد کے گھر پر پرچم لہرا کر شہر میں اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا…تقریپ میں پی پی پی ڈاکٹر ونگ سرگودھا ڈویژن کے صدر ڈاکٹر نعیم صادق اعوان ،ضلعی نائب صدر ملک اسداعوان اور صدر پی ایس ایف حمداللہ خان خصوصی طور پہ شریک ہوئے۔ایم سی عہدیداران آصف اقبال مہرابراہیم جورا ، عطامحمدتلہ اور نصراللہ بھٹی نے جوہرآباد شہر کی 23وارڈز میں آنے والے دنوں میں پارٹی عہدیداران کے گھروں پہ جھنڈےلگانے کے شیڈول سے آگاہ کیا۔