خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او اآفس جوہرآباد میں تقریب بسلسلہ حوالگی مال بازیافتہ کا انعقاد۔تقریب میں ضلع بھر کے تھانوں سے چوری شدہ مال جس میں 26 موٹر سائیکل، 2 کاریں, 8 بیٹریاں, 4بجلی موٹر,ایل سی ڈی ،7 موبائل فونز, 80 تولہ سونا, متفرق سامان ,نقد رقم 25 لاکھ88 ہزار جبکہ کل مالیتی تین کروڑ 28
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او اآفس جوہرآباد میں تقریب بسلسلہ حوالگی مال بازیافتہ کا انعقاد۔تقریب میں ضلع بھر کے تھانوں سے چوری شدہ مال جس میں 26 موٹر سائیکل، 2 کاریں, 8 بیٹریاں, 4بجلی موٹر,ایل سی ڈی ،7 موبائل فونز, 80 تولہ سونا, متفرق سامان ,نقد رقم 25 لاکھ88 ہزار جبکہ کل مالیتی تین کروڑ 28 لاکھ 47 ہزار روپیہ مالکان کے حوالے کیا گیا۔
تقریب میں تمام ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز،صحافی حضرات اور کثیر تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے کہا کہ
ضلع خوشاب کو جرائم سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خوشاب پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔