خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے صحافتی، تعلیمی، ادبی اور سماجی حلقوں کی طرف سے نامور اینکر پرسن ،سینیئر صحافی جناب غضنفر علی کو AGN نیوز سے وابستگی اختیار کرنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ جناب غضنفر علی طویل عرصے سے شعبہ ءصحافت سے وابستہ ہیں ۔ آپ کی گرا نقدر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے صحافتی، تعلیمی، ادبی اور سماجی حلقوں کی طرف سے نامور اینکر پرسن ،سینیئر صحافی جناب غضنفر علی کو AGN نیوز سے وابستگی اختیار کرنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ جناب غضنفر علی طویل عرصے سے شعبہ ءصحافت سے وابستہ ہیں ۔ آپ کی گرا نقدر صحافتی خدمات ہیں۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ آپ ہردلعزیز، پروقار ،ملنسار، خوش گفتار اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ ایک عرصہ سے مختلف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ہاؤسز کے لیے بہترین صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ آپ کو عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ روزنامہ قلم لاہور کے چیف ایڈیٹر کی حیثیت سے آپ کی صحافتی خدمات زبردست خراج تحسین کے لائق ہیں ۔ دریں اثناء ضلع خوشاب کے سینیئر صحافیوں راجہ نور الہی عاطف، ایم نوردین، سیٹھ ثمر سلطان ،ملک غلام جیلانی وڈھل،مہر ضراراحمد اختر، ملک عزیز الرحمان بوڑانہ ،ملک حاجی شوکت حیات، ملک محمد خالد جاوید اعوان ،تصور حسین بھٹی اور دیگر نے سینیئر صحافی جناب غضنفر علی کو AGN نیوز سے وابستگی اختیار کرنے پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ موصوف اس ادارے کے لیے بھی مثالی صحافتی خدمات سرانجام دیں گے ۔