November 23, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) شاہین ریجنل نیٹ ورک (بیداری ) اور سٹیپ کے زیر اہتمام پریس کلب خوشاب میں نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے” یوتھ کنونشن” کا انعقاد کیا گیا.جس میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کے

IMG-20241113-WA0193

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) شاہین ریجنل نیٹ ورک (بیداری ) اور سٹیپ کے زیر اہتمام پریس کلب خوشاب میں نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے” یوتھ کنونشن” کا انعقاد کیا گیا.جس میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کے یوتھ ونگز کے رہنماؤں، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی.ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ملک محمد علی سانول.چوہدری شجاع الرحمان ٹیپو.جماعت اسلامی کے جواد ہاشمی.صدر پریس کلب شفقت خان بلوچ ایڈووکیٹ شاہین ریجنل نیٹ ورک کے اراکین ملک غضنفر وڈھل، ایم نوردین ،سیاسی کارکنوں اور صحافیوں نے شرکت کی.مقررین نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے آئی ٹی کے شعبہ پر توجہ دینے .کھیلوں کے گراؤنڈز کے قیام، خوشاب میں یونیورسٹی کے قیام . کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی دور کرنے کا مطالبہ کیا.یوتھ ڈائیلاگ میں طلباء تنظیموں کی بحالی اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے، خصوصی افراد کے لئے تعلیمی سہولیات اور ملازمتوں میں کوٹہ بڑھانے پر زوردیا گیا.اس موقع پر بیداری کے کوارڈی نیٹر ملک عرفان اعوان اور سٹیپ کے ایگزیکٹو ملک زبیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر تمام سیاسی پارٹیوں کی یوتھ کو اجتماعی مسائل کے حل کے لئے متحد ہوکر جامع چارٹر آف ڈیمانڈ سیاسی قائدین اور منتخب نمائندوں کے سامنے رکھنا ہوگا تاکہ یوتھ کی آواز اسمبلیوں تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کے مسائل پر ڈائیلاگ مسائل کی نشان دہی اور ان کے حل کے لئے شاہین ریجنل نیٹ ورک نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کرتا رہے گا.