November 23, 2026

گھوٹکی(بیورو چیف:ملک بشیراحمد)ملتان تھل جیپ ریلی میں 220 کلومیٹر طویل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں 68 شائقین نے حصہ لیا۔ اس جیپ ریلی میں پانچ کیٹیگریز شامل تھیں، جن میں پری پیڈ جینٹس، پری پیڈ لیڈیز، اسٹاک جینٹس، اسٹاک لیڈیز، اور 60 پلس کیٹیگری

IMG-20241113-WA0191

گھوٹکی(بیورو چیف:ملک بشیراحمد)ملتان تھل جیپ ریلی میں 220 کلومیٹر طویل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں 68 شائقین نے حصہ لیا۔ اس جیپ ریلی میں پانچ کیٹیگریز شامل تھیں، جن میں پری پیڈ جینٹس، پری پیڈ لیڈیز، اسٹاک جینٹس، اسٹاک لیڈیز، اور 60 پلس کیٹیگری شامل تھیں۔ اس ریلی میں بھی بھارچونڈی شریف کے پیر میاں شکیل احمد اور میاں شبیر احمد نے ہر سال کی طرح کامیابی حاصل کی۔ کئی تجربہ کار ایتھلیٹس کی موجودگی کے باوجود، میاں شکیل احمد نے پری پیڈ میں ڈی کیٹیگری جیت لی، جبکہ میاں شبیر احمد نے تین سال کے وقفے کے بعد حصہ لیا اور 60 پلس کیٹیگری میں اے کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ایونٹ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ تھل جیپ ریلی میں کامیابی کے بعد وہ اپنے آبائی شہر ڈہرکی واپس آئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ میاں شکیل احمد کی تیز کامیابی سندھ اور پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کھیل کے ساتھ وابستگی اور لگن نے انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے، اور ان کا سفر ابھی شروع ہوا ہے۔ وہ ایک دن بین الاقوامی جیپ ریلیوں میں حصہ لینے کا خواب دیکھتے ہیں۔