گھوٹکی(بیورو رپورٹ:ملک بشیراحمد)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے بحری امور ڈاکٹر درشن لال پُنشی سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر چوہدری حبیب اللہ آرائیں نے گزشتہ روز کو ہیساربلڈنگ پارلیمانی سیکرٹریٹ اسلام
گھوٹکی(بیورو رپورٹ:ملک بشیراحمد)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے بحری امور ڈاکٹر درشن لال پُنشی سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر چوہدری حبیب اللہ آرائیں نے گزشتہ روز کو ہیساربلڈنگ پارلیمانی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ضلع گھوٹکی کے پارٹی کارکنوں کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آغا گل محمد پٹھان ، ڈویزن سکھر کے صدر امداد بُلو اور ثناء اللہ چوہدری بھی موجود تھے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے بحری امور ڈاکٹر درشن پُنشی نے کہا کہ لیگی کارکنوں کے حقوق کا ہر صورت دفاع کیا جائیگا کارکنوں کے درپیش مسائل اعلیٰ قیادت کو آگاہ کروں گا بہت جلد ضلع گھوٹکی میں انجنئرنگ یونیورسٹی کمپکس سمیت جہانپور موٹروے انٹر چینج کا قیام عمل میں لا یا جائے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہیں عوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست کو عوام مسترد کر چکے ہیں عوام ان کی احتجاجی سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں اس موقع پر نائب صدر سندھ چوہدری حبیب اللہ آرائیں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے دھرنا سیاست کرنے والوں کا دھڑن تختہ ہو گیا ہے عوام مسلم لیگ ( ن ) کے ساتھ ہیں مسلم لیگ ( ن ) کے ہر دور میں ملک نے تیزی سے ترقی کی اور عوامی مسائل حل ہوئے ہے