ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی عقیدہ ختم نبوت ایمان ہے اس پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں ہوسکتا انسان کی کامیابی اللہ کے حکم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں و حب اصحاب رسول صہ اہلبیت میں رکھی ہے علماء کرام کا سیرتِ خاتم النبیینؐ اجتماع میں خطاب
ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی عقیدہ ختم نبوت ایمان ہے اس پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں ہوسکتا انسان کی کامیابی اللہ کے حکم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں و حب اصحاب رسول صہ اہلبیت میں رکھی ہے علماء کرام کا سیرتِ خاتم النبیینؐ اجتماع میں خطاب تفصیل کے مطابق : ڈہرکی میں سالانہ 8 ویں روحانی اصلاحی فکری تبلیغی سیرتِ خاتم النبیین و قادری نقشبندی مجددی اجتماع منعقد ہوا اس موقع پر پیر طریقت حضرت مولانا سید پیر محمد شاہ نقشبندی مجددی خطیب الاسلام حضرت مولانا پیر عبدالحنان صدیقی نقشبندی مجددی ۔ نبیرہ امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ ثالث بخاری ۔ حضرت مولانا پیر وحیدالدین دین پوری ۔ حضرت مولانا عبداللہ لغاری ۔ پیر طریقت حضرت سید کاشف شاہ نقشبندی مجددی علامہ نصیر احمد۔ مولانا شبیر احمد عثمانی مولانا نعیم اللہ رند نقشبندی ۔ زائد حسین معاویہ حافظ حسنین معاویہ دیگر نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جب تک عقیدہ ختم نبوت پر ایمان نہیں انسان کامیابی وکامرانی حاصل ہی نہیں کرسکتا اللہ نے پوری کی پوری ہمیشہ کی کامیابی اپنے حکم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں حب اصحاب و اہلِ بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں رکھی ہے ہماری زندگی دین اسلام کے لیے وقف ہے اور انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے حقوق کا خاص خیال رکھیں جب دلوں پرغفلت کازنگ چڑھ جائے اپنے قلوب کو ذکر الااللہ کا ورد۔ استغفار۔ درود شریف کی کثرت کی جائے کانفرنس سندھ پنجاب سے متعلقین و تاجران سیاسی سماجی رہنماوں مذہبی جماعتوں شہریوں وگرونواح سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد میں شرکت آنے والے شرکاہ مولانا عبداللہ لغاری ملک محمد اسلم حسینی نے شکریہ ادا کیا آخر میں پیر طریقت حضرت مولانا عبدالحنان صدیقی نقشبندی مجددی کی اسلام کی سربلندی ملک کی سلامتی فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے رقت آمیز دعا کی