November 23, 2026

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی سے منتخب میمبر سندھ اسمبلی سردار نادر اکمل خان لغاری بیرون ملک دوروں اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد لغاری ہاؤس ڈہرکی پہنچ گئے، ایوان صحافت کے چئیرمن وزیر احمد مہر سے مختصر گفتگو میں

IMG-20241113-WA0188

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی سے منتخب میمبر سندھ اسمبلی سردار نادر اکمل خان لغاری بیرون ملک دوروں اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد لغاری ہاؤس ڈہرکی پہنچ گئے، ایوان صحافت کے چئیرمن وزیر احمد مہر سے مختصر گفتگو میں خیالات کا اظہار تفصیل کے مطابق: ڈہرکی سندھ اسمبلی کے رکن سردار نادر اکمل لغاری بیرون ملک کے دورے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد اپنے حلقے میں پہنچ گئے ،، وزیر احمد مہر اور مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کی جانب سے سردار نادر اکمل خان لغاری کو عمرہ کی ادائیگی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد اس موقع پر علاقہ مکینوں اور حلقے کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے سردار نادر اکمل خان لغاری نے کہا کے میں یکسانیت اور برابری یقین رکھتا ھوں میری کوشش ہوگی کے اجتماعی کام کروں ایک ایم پی اے کی حیثیت سے مجھے جو بھی ترقیاتی کام فنڈز اور جو بھی نوکریاں ملیں وہ علاقے کے لوگوں کی امانت ہونگی اور میرٹ پر سب میں یکساں تقسیم کی جائینگی ان کا کہنا تھا میں زات پات کی سیاسیت پر یقین نہیں رکھتا میری نظر میں سب برابر ھیں میرے حلقے میں جتنی بھی قومیں یا برادریاں موجود ہیں وہ مجھے اتنی ہی عزیز ھیں جتنے مجھے اپنی قوم لغاری عزیز ھیں انہوں نے کہا کے انشاء اللہ آنیوالا وقت میں میری اولین ترجیح علاقے کے کام اور انسان زات کی خدمت کرنا ہے میں اپنی تمام تر کوشیشیں علاقے کی بہتری کے لئے ہیں اور انشاء اللہ رہینگی