November 23, 2026

ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیر احمد)ایف ایف سی میرپور ماتھیلو کے مزدوروں سمیت ملک بھر کے مزدوروں کے حق میں اہم فیصلہ سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر نے 1992 میں برطرف ہونے والے مزدوروں کے حق میں EOBI کا فیصلہ سنا دیا مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی فیصلے

IMG-20241113-WA0187

ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیر احمد)ایف ایف سی میرپور ماتھیلو کے مزدوروں سمیت ملک بھر کے مزدوروں کے حق میں اہم فیصلہ سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر نے 1992 میں برطرف ہونے والے مزدوروں کے حق میں EOBI کا فیصلہ سنا دیا مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی فیصلے سے ملک بھر کے مزدوروں کو فائدہ حاصل ہوگا فیصلے سے ہر ایک مزدور کو تقریباً 9 سے 10 لاکھ روپوں کا فائدہ ملے گا محنت کش مزدور رہنماؤں کی جانب سے سپریم کورٹ کے معروف و سینئر قانوندان جمشید احمد فیض کو مزدوروں کا اہم کیس جیتنے پر مبارک باد پیش محنت کش مزدورون کا اہم کیس ہے فیصلہ مزدوروں کے اہمیت کا حامل ہے اور فیصلے سے پاکستان کے لاکھوں مزدوروں کے خاندانوں کو فائدہ حاصل ہوگا سپریم کورٹ کے وکیل و سینئر قانوندان جمشید احمد فیض نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پورے ملک کے مزدوروں کو اس تاریخی فیصلے سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی جیسی اھمیت رکھتا ہے ملکی ترقی میں محنت کش مزدور کا اھم کردار ہوتا ہے اور مزدور خدا کا دوست ہے اپنے مزدور بھائیوں کی تکالیف کا مکمل احساس ہے مزدوروں کے حق کیلئے ہمیشہ انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مزدوروں کے حق میں فیصلہ آنے پر تمام مزدور بھائیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور میرا مشورہ ہے کہ تمام مزدور بھائی اس فیصلے سے فائدہ حاصل کریں