November 23, 2026

*شدید دُھند اور ‎اسموگ کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر ہے، بھارتی دارالحکومت دہلی اس فہرست میں پہلے نمبر ہے۔*

20241112_182814

*شدید دُھند اور ‎اسموگ کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر ہے، بھارتی دارالحکومت دہلی اس فہرست میں پہلے نمبر ہے۔*
*رپورٹس کے مطابق دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس رات گئے 1267 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور میں 644 کا تناسب رہا۔*
*لاہور کے بعد ملتان، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، اسلام آباد تیسرے، راولپنڈی چوتھے اور پشاور پانچویں نمبر پر ہے۔*
*اس وقت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں کی فضاؤں میں شدید دُھند اور اسموگ کا راج ہے اور بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔*
*ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق مختلف مقامات سے موٹرویز کو بھی بند کردیا گیا ہے، جس میں ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 سمیت دیگر شاہراہیں شامل ہیں۔*