*لاڑکانہ (پریس رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور ناخیزئی رند بلوچ قبائل کے پگدار میر شاہد علی خان رند نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف سوشل میڈیا کے پریس کلبوں کے نمائندوں کے وفود سے ملاقات کی اور میڈیا سے
*لاڑکانہ (پریس رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور ناخیزئی رند بلوچ قبائل کے پگدار میر شاہد علی خان رند نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف سوشل میڈیا کے پریس کلبوں کے نمائندوں کے وفود سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے جو علی امین گنڈاپور اور قیادت کو کہا وہ پیغام عوام تک پہنچا دیا گیا۔۔ فائنل کال 24 نومبر 2024 کو ہی دی گئی ہے یہ بھی کنفرم کر دیا گیا ہے اور مکمل لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا ہے اسٹریٹجی کیا ہوگی یہ سب سلمان اکرم راجہ پوری قوم کو بتا دیں گے۔۔*
*بہرحال۔۔ اب جب یہ کنفرم ہوچکا ہے کہ۔۔ اختتام کا آغاز ہوچکا ہے۔۔ تو بس اب تیاری کریں کیونکہ وقت بلکل قریب ہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے بغیر واپس نہیں ہونا۔۔*
*خود بھی تیاری کریں اور ساتھ والوں کی بھی تیاری کرائیں زیادہ سے زیادہ عوامی نمائندوں اور ورکرز کو تیار کریں، کیونکہ ہمارا ٹارگٹ کم از کم 15 سے 20 لاکھ ہونا چاہئیں، چاروں اطراف سے بتائے گئے ٹارگٹڈ پوائنٹس پر پہنچنا ہے اور جتنی عوام عمران خان کے ساتھ ہے وہ بغیر خوف و خطر ملک کے ساتھ ہے۔*اب کسی قسم کا کوئی پروپگینڈہ کامیاب نہیں ہونے دینا، کوئی مایوسی نہیں پھیلنے دینی، نہ کسی کو اجازت دینی ہے، جو مایوسی پھیلاتا نظر آئے سوشل میڈیا پر اسکو جواب نہیں دینا بلکہ پہلے سے زیادہ متحد رہنا ہے، ہر طرح کے اختلافات کو بالکل ختم کردیں یہ آخری جنگ ہوگی چیئرمین عمران خان کی رہائی اور ملک و قوم کی بقا کیلئے۔۔*
*یاد رہے۔۔ یہ اختتام کا آغاز ہے۔۔!!!*
*ترجمان*
*انصاف ھائوس*
*رند کالونی، لاڑکانہ سندھ*