November 23, 2026

اللہ کے راستے پر چلنا ہی ہماری نجات کا زریعہ بنے گا۔سعود فاروق خان چغتائی۔

20241112_182814

اللہ کے راستے پر چلنا ہی ہماری نجات کا زریعہ بنے گا۔سعود فاروق خان چغتائی۔

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سکریٹری اطلاعات نشریات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ اپنے ایمان کو مظبوط کر لیں۔ اللہ کے راستے پر چلنا ہمارا فرض ہے۔ دین ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ دین قرآن اور حدیث پر مبنی ہے۔ اللہ کریم کے پیارے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نبی آخر الزماں ہیں۔ دین اسلام ہے۔ نبی کریم پر دین کو مکمل کر دیا گیا۔ اب ہمارے پاس دو چیزیں مشعل راہ ہیں یعنی قرآن اور حدیث۔ ہمیں اسلام کی مکمل پیروی کرنی چاہیے۔ یہی بات اور اسلام کی ہماری زندگی میں آمد اور پھر اس پر عمل پیرا ہونا ہی ہماری نجات کا ذریعہ ہے۔ اسلام نے کفر کی تنسیخ کر دی۔ اور کفار کے لیے جہنم کا راستہ ہے۔ مومنوں کی منزل جنت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نماز قائم کرنی چاہیے کیونکہ نماز فرض ہے۔ اور اسی میں ہماری نجات ہے۔ انہوں نے کہ ہمیں اپنے اخلاق اور حقوق العباد پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔