باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز،ڈسٹرکٹ انفارمیشن ،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب، بہاولنگر بہاولنگر، 13 نومبر 2024( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز،ڈسٹرکٹ انفارمیشن ،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب، بہاولنگر
بہاولنگر، 13 نومبر 2024( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہیر حسین ،سی ای او ہیلتھ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈپٹی ڈی ایچ او متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
سی ای او ہیلتھ نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے بریفنگ دی گئی
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ موجودہ موسم ڈینگی کی افزائش کیلئے موزوں ہے،
ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلینس کو مزید تیز کریں۔
قبرستانوں ، کباڑخانوں، ٹائر شاپس، جوہڑوں اور زیر تعمیر عمارتوں میں لاروی سائیڈنگ کا کام مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیئے۔
تمام محکمے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینگی کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ جن جگہوں سے لاروا برآمد ہو یااس کی افزائش کا باعث بننے والوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں،
اس معاملے میں کسی قسم کی لاپرواہی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔