November 23, 2026

ملک بھر کی طرح ہارون آباد اور گردونواح میں غریب عوام کے بچے دووقت کی روٹی کو ترس نے لگے

20241112_182814

ملک بھر کی طرح ہارون آباد اور گردونواح میں غریب عوام کے بچے دووقت کی روٹی کو ترس نے لگے

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ملک بھر کی طرح ہارون آباد اور گردونواح میں خودساختہ مہنگائی عروج پر ، گھی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، مزدورپریشان، 420روپے کلو فروخت ہونےوالا گھی 560روپےکا ہوگیا، مزدور کہتے ہیں بڑھتی مہنگائی سے مشکلات بڑھ گئیں، 800 سے 1000 روپے تک مزدوری ملتی ہے، مہنگا گھی کیسے خریدیں،اب تو ملک بھر کی طرح شہر اور گردونواح میں گھی کی قیمت کو پر لگ گئے۔۔دس روز کے دوران گھی کی قیمت میں 140روپے تک کا اضافہ ہوگیا ,اےاور بی کیٹگری کا گھی 130 سے 150روپےفی کلو مہنگا ہوا۔ جبکہ سی کیٹگری کےگھی کی قیمت 140روپےفی کلو تک بڑھ گئی ہے۔گھی کی بڑھتی قیمت کےباعث شہری پریشان ہیں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔چند روز قبل 420روپے کلو ملنے والا گھی 560روپے فروخت ہورہا ہے ۔مہنگائی نے زندگی اجیرن بنادی ہے گھی روز مرہ کےکھانوں کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔گھی کی قیمت مسلسل بڑھنے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے اور گھی کی قیمتیں فوری کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔