November 23, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق مشیر وزیر اعلی ا پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم نے ہمیشہ علاقے کے باسیوں کی فلاح و بہبود کو اپنا محورومقصد بنایا ہے اور عوام کی بے لوث

IMG-20241113-WA0166

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق مشیر وزیر اعلی ا پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم نے ہمیشہ علاقے کے باسیوں کی فلاح و بہبود کو اپنا محورومقصد بنایا ہے اور عوام کی بے لوث خدمت ہمارے بزرگوں کا وطیرہ ہے۔ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوءے عوامی امنگوں کی ترجمانی کےلیے اپنا بھرپورکردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہء لکوتھل کے موقع پر مختلف عوامی وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کیا۔ ایکس جنرل سیکرٹری تحصیل بارایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ ملک ذیشان گجر ، سوشل ورکرز ملک حاجی نورحسین پہوڑ اور ملک ناصر چاونس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجدرضا گجر نے مزید کہا کہ ہم تھل کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے بھرپورکوشاں ہیں اور اجتماعی تعمیروترقی ہمارا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم عوامی امنگوں کی ترجمانی کےلیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔