خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی پرنس آف دامن مہاڑ الحاج میاں منیر کے ڈیرہ پر سرائے میانہ آمد۔پرنس آف دامن مہاڑ میاں منیر کی طرف سے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی پرنس آف دامن مہاڑ الحاج میاں منیر کے ڈیرہ پر سرائے میانہ آمد۔پرنس آف دامن مہاڑ میاں منیر کی طرف سے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیاگیا ۔ دوران نشست دامن مہاڑ کے علاقائی مسائل سمیت دیگر مختلف امور پر بھی تبادلہ ء خیال کیاگیا۔
اس موقع پر انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کا کہنا تھا کہ الحاج میاں منیر کا ڈیرہ اور سرائے میانہ کا قدرتی حسن انسان کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے اور اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے ، انشاءاللہ آنے والے وقتوں میں سون سکیسر کو عالمی ٹورزم کا گڑھ بنائیں گے اور انشاللہ جلد اس روڈ کی تکمیل کریں گے۔