November 23, 2026

سکھر سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف ۔۔۔ کیا ا۔۔۔۔۔ایسا بھی ھوتا ھے *سکولوں کالجوں کو بند کرنا تو سموگ کا علاج نہیں*۔

20241112_182814

سکھر سید نصیر حسین زیدی
بیورو چیف ۔۔۔
کیا ا۔۔۔۔۔ایسا بھی ھوتا ھے
*سکولوں کالجوں کو بند کرنا تو سموگ کا علاج نہیں*۔

*2012ء تک چین کے سب بڑے شہر آلودہ ترین ہو چکے تھے ہر شہر میں ہر سو سموگ کا ڈیرہ تھا*۔ سموگ جہاں ہوا کی آلودگی کی نشانی ہے، وہیں پر اس کی وجہ سے عام شہریوں کی اوسط عمر بھی کم ہو جاتی ہے۔

*لیکن چین نے فقط 7 سالوں میں سموگ کو ہرا کر نا صرف دنیا کو حیران کر دیا بلکہ بتایا کہ اقتصادی مندے کے بغیر بھی آپ سموگ کو ہرا سکتے ہیں۔*

اس مقصد کے حصول کے لئے چین نے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو بند نہیں کیا تھا بلکہ :
1. سب سے پہلے چین نے اپنے کوئلے کے پلانٹ بند کئے۔

2. اس کے بعد آئرن اور اسٹیل کے کارخانے جو شہروں کے اندر تھے انہیں بند کیا۔

3. شہروں میں کاروں کی تعداد کو کم کیا۔ چین نے ہر شہر میں کاروں کی تعداد پر پابندی لگا دی تھی۔ نیز زیادہ ایندھن سے چلنے والی اور خصوصا پرانی گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں تھی

*4. سب سے اہم کام جو چین نے کیا وہ تھا ملک کے 12 صوبوں میں 100 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ سے 35 ارب درخت لگائے گئے۔*

ان تمام اقدامات کے بعد چین نے فقط سات سالوں میں بیجینگ جیسے بڑے شہر میں پینتیس فیصد اور اوسطا بیس سے پچیس فیصد آلودگی کو کم کر لیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سروے سے پتا چلا کہ جہاں آلودگی سے لاکھوں لوگ مر رہے تھے وہیں پر اب اوسط عمر میں دو سال کا اضافہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

*اگر حکومت واقعی سموگ کے خاتمے کیلئے مخلص ہے تو ڈنگ ٹپاؤ اقدامات کی بجائے چین کی طرح دور دس نتائج کے حامل اقدامات کرے:*

👈 سڑکوں پر موٹر سائیکلوں رکشوں، کاروں اور ڈالوں کی تعداد کو کنٹرول کیا جائے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا جائے۔👈 تمام دھواں چھوڑتی پرانی گاڑیوں کو سکریپ کر دیا جائے

*اور یہ تمام اقدامات محب ـ وطن پاکستانی بن کر ہر فرد نے ادا کرنے ہیں*
۔
👈 پاکستان بھر میں پلانٹیشن ایمرجنسی نافذ کر دی جائے جس جے تحت پاکستان بالخصوص پنجاب کے تمام شہروں میں 5 لاکھ سے لیکر 10 لاکھ پودے سالانہ لگائے جائیں۔ درخت کاٹنے پر مکمل پابندی عائد کر فی جائے اور درختوں کے کٹاؤ کو روکنے کیلئے آئینی اقدامات کئے جائیں اور سخت سزاؤں کا اعلان کیا جائے.

👈 پنجاب میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر ہر قسم کی ڈیوٹی ختم کر کے انہیں عوام الناس کو سستے داموں مہیا کیا جائے۔

👈 شہروں کے قرب و جوار میں ہر قسم کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام پر پابندی لگاتے ہوئے پہلے سے موجود ہاؤسنگ سوسائٹیز میں 20 پودے فی گھر کے حساب سے لگائے جانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔