November 16, 2026

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایمنسٹی سکیم میں دو ماہ کی توسیع دے کر اوورسیز کو مزید موقع فراہم کیا ہے کہ وہ

IMG-20241006-WA0038(1)

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایمنسٹی سکیم میں دو ماہ کی توسیع دے کر اوورسیز کو مزید موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے دستاویزات کو درست کر لیں اور بغیر کسی چالان یا قانونی کارروائی کے اپنے ویزے کی تجدید کروائیں یا اپنے وطن بخیر و خوبی واپس چلے جائیں، انہوں نے کہا کہ31 دسمبر تک دو ماہ کی مزید توسیع کے تناظر میں میں اوورسیز پاکستانیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے بار بار ایمنیسٹی سکیم میں توسیع سے واضع ہوتا ہے کہ وہ اوورسیز افراد کو یہ موقف فراہم کرنا چاہتے ہیں کہ وہ بغیر کسی تکلیف، پریشانی اور چارجز کے اپنے ویزے کی معیاد بڑھائیں یا واپس اپنے ملک چلے جائیں تاکہ ان کامالی نقصان نہ ہو اور و قانونی کارروائی سے بچ سکیں، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اس سنہرے اقدام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ویزوں کی تجدید کروائیں جن اوورسیز پاکستانیوں کے ویزوں کی معیاد ختم ہوچکی ہے وہ بغیر کسی چارجز کے ان کو رینیو کر کے یا تو پاکستان واپس جائیں یا پھر یہاں رہائش اختیار کریں دونوں صورتوں میں اوورسیز پاکستانیوں کو بہت زیادہ فائدہ ہے، عرب امارات کی حکومت کی طرف سے یہ ایک احسن قدم ہے جس سے پاکستانیوں سمیت تمام اوورسیز کو فائدہ اٹھانا چاہیے اس سے قبل ایمنیسٹی سکیم کا اجرا اور بعد ازاں اب توسیع ایک ایسا قدم ہے جس سے اب اوورسیز پاکستانیوں اور دیگر کمیونٹیوں کے افراد کو شکایت کا موقع نہیں مل سکتا کہ انہیں موقع نہیں دیا گیا، میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اس احسن اقدام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اوورسیز پاکستانیوں سے برزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد اپنے ویزوں کی تجدید کروائیں اور اگر جانا چاہیں تو پاکستان چلے جائیں یا یہاں رہنا چاہیں تو یہاں پر قانونی طور پر رہائش اختیار کریں