اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ آمد و رفت کے لیے اہم شاہرات کے منصوبے عوامی سہولت کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اہم شاہرات عوامی ترقی کی مظہر ہیں، ان کے ذریعے عوام کو علاقائی اور بین الاضلاعی
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ آمد و رفت کے لیے اہم شاہرات کے منصوبے عوامی سہولت کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اہم شاہرات عوامی ترقی کی مظہر ہیں، ان کے ذریعے عوام کو علاقائی اور بین الاضلاعی لیول پر ایک دوسرے سے منسلک کرنے میں مدد ملتی ہے، یہ باتیں انہوں نے ماڑی پتن روڈ اور ستگرہ موڑ تا سید والا پل سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیں، اس موقع پر ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کو روڈز کے دونوں منصوبوں کے تعمیراتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر دونوں روڈز کے منصوبوں کے کام کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے اور روڈ کی تعمیر کے لیے بہترین معیار کا مٹیریل استعمال کیا جائے، انہوں نے روڈز کی تعمیر کے کام کے کوالٹی آڈٹ کا بھی عندیہ دیتے ہوئے روڈز کی بروقت تکمیل کے احکامات جاری کیے۔