November 16, 2026

ڈی ایچ اے پشاور میں پاک وہیلز آٹو شو کا انعقاد پشاور(سید گوہر شاہ )

IMG-20241111-WA0219

ڈی ایچ اے پشاور میں پاک وہیلز آٹو شو کا انعقاد

پشاور(سید گوہر شاہ )
ڈی ایچ اے پشاور میں پاک وہیلز آٹو شو کا انعقاد ہوا جس میں 400 سے زائد کاروں اور 60 سے زائد فور بائی فور گاڑیوں نے حصہ لیا۔ شو میں حصہ لینے والی پرانی، بیش قیمت اور نایاب گاڑیوں سمیت ہیوی موٹر سائیکلوں کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ اس شو کا افتتاح بریگیڈیئر ہارون رحیم ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے پشاور نے کیا۔ شو میں گاڑیوں کے شائقین نے تقریباً 15,000 کی تعداد میں شرکت کی جن میں فیملیز اور نوجوان کی گرمجوشی قابل ذکر ہے۔ نمائش میں فرنٹیئر فور بائی فور جیپ ویہکل ڈسپلے اور فرنٹیئر فور بائی فور آف روڈ شو بھی عوامی توجہ کے مراکز بنے رہے۔ اس کے علاؤہ شو میں پاک وہیلز کے ہردلعزیز چیرمین جناب سنیل سرفراز منج اور فرنٹیئر فور بائی فور کلب کے سی ای او جناب بابر خان کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دییے۔ ڈی ایچ اے پشاور میں پاک وہیلز آٹو شو کا انعقاد اس بات کا مظہر ہے کہ ڈی ایچ اے پشاور اس قسم کی سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعے معاشرے میں صحت مندانہ اور مثبت رویوں کو فروغ دینے میں عملی طور پر پیش پیش ہے۔