خیبرپختونخوا پختونخوا ڈی أئی خان میں تیسرا پولیو کے کیس کی تصدیق پشاور ( سید گوہر شاہ)
خیبرپختونخوا پختونخوا ڈی أئی خان میں تیسرا پولیو کے کیس کی تصدیق
پشاور ( سید گوہر شاہ)
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازیندہ کے یونین کونسل بہران میں 28ماہ کا ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر اس سال ڈیرہ اسماعیل خان میں یہ تیسرا پولیو کیس ھے۔2024 کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 10 ہوگئی جن میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تین ،لکی مروت اور کوہاٹ سے دو، دو جبکہ ضلع مہمند، ٹانک اور نوشہرہ سے ایک،ایک کیس شامل ھے۔ ملک بھر میں اس سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 48 ھوگیء جن میں بلوچستان سے 23، سندھ سے 13، خیبرپختونخوا سے 10 جبکہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ھوا۔