November 23, 2026

وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے اپنا گھر اپنی چھت سکیم کے تحت پنجاب کے خوش نصیب افراد کو امدادی اسناد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری یے

IMG-20241106-WA0144

وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے اپنا گھر اپنی چھت سکیم کے تحت پنجاب کے خوش نصیب افراد کو امدادی اسناد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری یے
ہارون آباد( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) میں اپنا گھر اپنی چھت اسکیم کے تحت خوش نصیب افراد میں امدادی اسناد تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اسی سلسلے میں ایم پی اے ہارون اباد چوہدری غلام مرتضی وائیٹل گروپ والے نے اسسٹنٹ کمشنر ہارون اباد عبدالحفیظ باجوا کے ہمراہ ہارون اباد کے خوش نصیب خاندانوں میں اپنا گھر اپنی چھت اسکیم کی امدادی اسناد تقسیم کی اس سلسلہ میں چوہدری غلام مرتضی نے ہارون اباد کی اور فقیروالی سے خوش نصیب خواتین کو ان کے گھر جا کر امدادی اسناد فراہم کی اور ان کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری غلام مرتضی نے کہا کہ اپنا گھر اپنی چھت ایک ایسی سکیم ہے جس سے اپ اپنا گھر بنانے کے خواب پورے کر سکتے ہیں اور وزیراعلی پنجاب کی جانب سے یہ بہت بڑا قدم ہے کہ ایسے افراد جو اپنا گھر بنانے کی استطاعت نہیں رکھتے یا ان کی انکم اتنی نہیں ہے کہ وہ اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں ان کے لیے یہ سکیم ایک نعمت سے کم نہیں اس سکیم سے حاصل ہونے والی رقم سے ایک بہترین گھر بنایا جا سکتا ہے اور پنجاب میں موجود افراد اس سکیم میں اپلائی کرکے اپنے گھر کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔